جہلم فورم کے اعزاز میں سماجی رہنما مقصود الٰہی کا شاندار عشائیہ، چوہدری انور اور غلام احمد زمرد کی شرکت

0

مانچسٹر: فلاح وبہبودکی تنظیم جہلم فورم مانچسٹر لنک کے اعزاز میں سماجی رہنما مقصود الٰہی نے شاندار عشائیہ دیا، مہمان خصوصی چوہدری انور آف UK اور سابق تحصیل ناظم چوہدری غلام احمد زمرد کے تھے ۔

پروگرام کا آغاز جنرل سیکرٹری طاہر شاہ ایڈووکیٹ نے کیا، انہوں نے فورم کی کارکر دگی پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ اللہ کے فضل سے ہمارا فورم واحد فورم ہے جو عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے، اس فورم نے جہلم کی عوام کے لئے بہت سی خدمات پیش کی جن میں ڈائیلائسز سنٹر ،غریب بچیوں کو فر ی سلائی مشینو ں کی فراہمی ،کمپنی باغی کی بحالی شامل ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ جہلم میں ہمارے کام کو سب سے زیادہ پسند کیا جا رہا ہے، یہ فر د واحد کی کا وش نہیں بلکہ ہم سب فورم کے ممبران کی مشتر کہ کاؤش ہے، چوہدری انور ،اور چوہدری غلام احمد زمر د نے ہمارے فورم کو چار چاند لگائے ہمارے پیارے بھائی مقصود الٰہی بھی ہمارے فورم کی ریڑھ ہڈی ہے وہ بھی ہر جگہ ہمارے ساتھ عوامی کاموں میں شامل رہتے ہیں آج کی اس شاندار میٹینگ جو کہ مقصود الہی نے ہمارے فورم کے اعزاز میں دی۔

اس موقع پر مقصود الٰہی نے کہا کہ جہلم فورم ایک بہت اچھا پلٹ فارم ہے جہاں صرف اور عوام کی خدمت کے لئے ہر ممکن کو شش کی جاتی ہے یہ دنیا فانی ہے ہمیں آپنی آخر ت کے بارے میں سو چنا چاہیں اوراللہ کی رضا دکھی انسانیت کی خدمت ہیں ہم سب کو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیں یہ ایک بہتر ین پلٹ فارم ہے۔

اس مو قع پر مہمان خصو صی چوہدری انور نے اپنے خطاب میں کہا کہ جہلم فورم کی کوؤشوں سے مطمئن ہو جہاں تک ممکن ہوا اس فورم کی بہتر ی کے لئے کام کر تا رہوں گا کیونکہ یہ فورم اپنی مثال آپ ہے اس کے وجود میں آنے سے جہلم کی عوام کو بہت فائدہ ہو رہا ہے فلاحی کاموں میں اس نے ایک نئی مثال قائم کی ہے، اس کا میڈیا سیل بہت اچھا کام کر رہا عوامی مسائل اجاگر کرنے پر ان کو مبارک باد پیش کر تا ہوں عوام کی فلاوح بہبود ہی ہمارا مشن ہے اللہ تعالی ہم سب کونیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطاء کر ئے۔

پروگرام میں صدر شاہدہ شاہ،طاہر شاہ ایڈوکیٹ ،حافظ سمیع کھوکھر ،چوہدری غلام زمرد،چوہدری انور،مقصودالہی ،رفعت کیانی ،ملک اختر اعوان ،ابو ایوب انصاری ٹرسٹ کے بانی نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.