جہلماہم خبریں

جہلم میں کورونا وائرس سے مزید 17 افراد متاثر، ایک اور مریض انتقال کر گیا

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج جہلم میں مزید 17 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی جبکہ آج مزید 1کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوا ہے۔

اس وقت ضلع بھر میں 148 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 12 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے 49 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مرض میں مبتلا 72920 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1870 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ آج مزید 8 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اب تک کل 1660 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ضلع جہلم میں آج مزید 1کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوا ہے،اس وقت کل کورونا وائرس سے 50 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 12762 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 389 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 09 اموات ہوئی ہیں۔

ضلع بھر میں اب تک 68 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔اب تک 1897 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 2769 ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button