جہلم

بلڈنگز ایم اینڈ آر سب ڈویژن میں ٹیوب ویلز آپریٹر، ڈرائیورز کی چھٹیاں چار ماہ سے بند

جہلم: بلڈنگز ایم اینڈ آر سب ڈویژن میں ٹیوب ویلز آپریٹر،ڈرائیورز کی چھٹیاں پچھلے چار ماہ سے بند ، ایس ڈی او ، سب انجینئرنے بغیر کسی سرکاری نوٹیفیکیشن کے ملازمین کی چھٹیاں بند کر کے محنت کشوں کا جینا مشکل بنا دیا، ملازمین ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم بلڈنگ ایم اینڈ آر کے عارضی بنیادوں پر خدمات سرانجام دینے والے ملازمین نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ پچھلے کئی ماہ سے ایس ڈی او ،اور سب انجینئر نے بغیر کسی نوٹیفکیشن کے ہفتہ وار تعطیلات بند کر رکھی ہیں جس کیوجہ سے بلڈنگ ایم اینڈ آر کے ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

چھٹی کے روز ملازمین پورا پورا دن دفتر کے باہر بیٹھ کر شام کو گھروں کو روانہ ہو جاتے ہیں چھٹی کے روز نہ تو کوئی آفیسر ڈیوٹی پر ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی ذمہ دار ڈیوٹی کرنے کی ضرورت محسوس کرتا ہے۔

متاثرہ ملازمین نے بلڈنگ ایم اینڈ آر کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم بلڈنگ ایم اینڈ میں نافذ جنگل کے قانون کے خاتمے کے لئے نوٹس لیا جائے اور غیر قانونی احکامات جاری کرنے والے افسران کی انکوائری کروائی جائے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی تشویش کا خاتمہ ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button