پنڈدادنخاناہم خبریں

دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب گیا

پنڈدادنخان: دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب گیا، مقامی افراد اور ریسکیو 1122 نے تلاش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق 13 سالہ محمد مدثر نامی لڑکا منڈھرا کے مقام پردریائے جہلم میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے جانے کے باعث ڈوب گیا، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش شروع کر دی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لڑکے کی تلاش شروع کر دی۔

دریاے جہلم میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں، پچھلے تین ماہ کے دوران 8 سے زائد افراد دریاے جہلم میں نہاتے ہوئے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

سماجی حلقوں نے ڈی سی جہلم راو پرویز اختر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دریاے جہلم میں نہانے پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button