جہلم

8 ستمبر انٹرنیشنل فرسٹ ایڈ ڈے، ریسکیو 1122 اسٹیشن جہلم پرسیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام

جہلم: انٹرنیشنل فرسٹ ایڈ ڈے کے حوالے سے ریسکیو 1122اسٹیشن جہلم پرسیمیناراور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس ریسکیو افسران، ریسکیورز، ریسکیور محافظ وولنٹئیرز اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔

اس واک کا مقصد معاشرے میں فرسٹ ایڈ کی اہمیت کو اجاگر کرنا اوراس عزم کا اظہار کرنا ہے کہ ہر گھر میں ایک فرد کو فرسٹ ایڈ کے متعلق آگاہی اور تربیت دی جائے گی تا کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں متاثرہ شخص کو مقامی سطح پر ابتدائی طبی امداد کی فراہمی ہو سکے۔ریسکیو1122 جہلم کی جانب سے مختلف کالجز اور سکولز میں فرسٹ ایڈ کے حوالے سے ٹریننگ ورکشاپس کا بھی انعقاد کیا گیا۔

ڈاکٹر فیصل محمود ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرسٹ ایڈ کے متعلق آگاہی اور تربیت سے ہی ہم ایمرجنسی میں ہونے والے نقصان کو کم کرسکتے ہیں اور دوسروں کے لئے مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے معاشرے کے تمام افراد کے لئے فرسٹ ایڈ کی بنیادی تربیت حاصل کرنے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button