دینہاہم خبریں

دینہ میں موٹرسائیکلوں کی چوری کا سلسلہ نہ رک سکا، ایک اور موٹرسائیکل دن دیہاڑے چوری

دینہ میں موٹرسائیکلوں کی چوری کا سلسلہ نہ رک سکا، ایک اور موٹر سائیکل دن دیہاڑے چوری کر لیا گیا، دینہ میں ریٹائرڈ سکول ٹیچر کا اپنی بہن کو کورونا ویکسین لگوانا مہنگا پڑ گیا، ویکسین لگوا کر جب باہر نکلا تو موٹر سائیکل چھومنتر ہو گیا، سکول ٹیچر اپنا سر پیٹتا رہ گیا، مقامی چوکی پولیس میں رپورٹ درج کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق موضع نکی تحصیل دینہ کے سابق سکول ٹیچر چوہدری لہراسب خان گزشتہ روز صبح کے وقت اپنے موٹر سائیکل ہنڈا CD-70 نمبری JMK-1905 پر اپنی ہمشیرہ کو کورونا ویکسین لگوانے رورل ہیلتھ سنٹر جی ٹی روڈ دینہ گئے۔

گیٹ پر تعینات گارڈ نے ان کو موٹر سائیکل ہسپتال کے اندر لے جانے سے روک دیا جس پر مجبوراً ان کو اپنا موٹر سائیکل ہسپتال کے باہر ہی کھڑا کرنا پڑا، ایک گھنٹے بعد جب وہ انجکشن لگوا کر واپس آئے تو موٹر سائیکل کو غائب پایا جس پر غریب ریٹائرڈ سکول ٹیچر اپنا سر پیٹتا رہ گیا۔ دینہ چوکی پولیس میں موٹر سائیکل کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرا دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ دینہ شہر میں آئے روز موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں ہو رہی ہیں، پولیس ان چوروں کے گروہ کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام نظر آر ہی ہے۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈی پی او جہلم سے دینہ پولیس کا قبلہ درست کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button