حجاج کرام سفر سعادت سے قبل مناسک حج کی مکمل تربیت ضرور حاصل کر لیں، سید اختر علی شاہ بخاری

0

پنڈدادنخان: نظامت حج وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف سے گورنمنٹ البیرونی ڈگری کالج پنڈدادنخان میں کوآڈینیٹر پروفیسر الحاج جاوید اقبال اور ان کی ٹیم شوکت محمود محمد شریف کی زیر نگرانی حج کانفرنس اور تربیتی حج سیمینار منعقد ہوا جس میں خصوصی تعاون الحاج خواجہ تنویر انور نے کیا حج کانفرنس اور تربیتی سیمینار میں علاقہ بھر سے سینکڑوں حجاج کرام نے شرکت کی ۔

اس موقع پر پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نے گورنمنٹ البیرونی ڈگری کالج پنڈدادنخان میں حج کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حجاج کرام سفر سعادت سے قبل مناسک حج کی مکمل تربیت ضرور حاصل کر لیں سعودی قوانین کی پابندی اور ڈسپلن کو اپنا شعار بنا لیں بوڑھے اور ناتواں حجاج کرام کی خدمت کرنا اپنا معمول بنا لیں۔

انہوں نے کہا کہ سفر حج کے دوران پاکستان کی بقاء سلامتی و استحکام اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے خصوصی دعائیں کریں سفر حج پر جانے سے قبل عمرہ اور حج کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کریں تاکہ حرم پاک میں جا کر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس موقع پر ماسٹر ٹرینر برگیڈئیر سلطان محمود کرنل آصف سلیم معروف ماسٹر ٹرینرز بابو شفقت قریشی مرحوم کے صاحبزادے بابو عمران قریشی حاجی کیمپ اسلام آباد کی طرف سے مولانا محمد عظمان شفیق تنویر اصغر کے علاوہ حکیم سید اختر علی شاہ بخاری اور پروگرام کے میزبان خواجہ تنویر انور نے حجاج کرام کو سفر حج گھر سے ایئرپورٹ ، ایئرپورٹ سے جدہ و مکہ عمرہ و حج زیارت مکہ اور زیارت مدینہ منورہ سے متعلق نقشوں اور چارٹز کی مدد سے مکمل عملی تربیت دی۔

آخر میں پاکستان کی سلامتی و استحکام اور سابقہ ماسٹر ٹرینر الحاج پیر صوفی گلزار حسین علوی ( مرحوم) کی حجاج کرام کے لیے ان کی خدمات کو سہراتے ہوئے دعائے مغفرت کرائی گئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.