جہلم

خادم اعلی خاص ایمبولینس سروس 1034 جہلم میں 4 نئی ایمبولینسز کا اضافہ

جہلم: خادم اعلی خاص ایمبولینس سروس1034 جہلم میں 4 نئی ایمبولینسز کا اضافہ،ڈپٹی کمشنر جہلم ،ایم پی اے اور سابق ایم پی اے نے افتتاح کیا۔

خادم اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان، چوہدری لال حسین ممبر پنجاب اسمبلی اور سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم نے 4 نئی ایمبو لینسز (دیہی علاقہ جات کیلئے) کا افتتا ح کیا جو کہ دیہی علاقوں میں حاملہ خواتین کو قریبی مرکز صحت، غذائی کمی کے شکا ر بچوں جن میں کو ئی طبی پیچیدگی ہو ، نمونیا اور اسہا ل والے بچوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتا ل جہلم فری لے جانے کے لئے دستیاب ہوں گی۔

تقریب میں چوہدری لال حسین، چوہدری ندیم خادم، ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم، ڈاکٹر امتیاز ڈار ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹر IRMNCH پروگرام جہلم، رانا جمیل عارف ایم اینڈ ای آفیسر، چوہدری محمد اکرم ڈی ٹی او Mystic Tours، ماہ رخ ناصر اکاؤننٹ اسسٹنٹ اور میڈیا کے نمائندگان بھی شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button