پڑی درویزہ

معمر افراد کے بینک اکاؤنٹ کھلوانے میں بائیو میٹرک مشکلات کا سامنا

پڑی درویزہ: معمر افراد کے بینک اکاؤنٹ کھلوانے میں بائیو میٹرک مشکلات کا سامنا، ’’نادرا‘‘ اور بینکوں میں نصب شدہ مشینوں میں واضح فرق مشاہدے میں آتا ہے، دونوں اداروں کی مشینیں یکساں معیار کی لگائی جائیں یا معمر افراد کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے، معمر افراد کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ملازم پنشنر وں کی فیملی پنشن کے لئے بوڑھی خواتین یا ان کے دیگر معمر ورثا کو ڈی سی ایس نظام کے تحت پنشن کی فراہمی کے لئے بینک اکاؤنٹ کھلوانا لازمی ہے، اس مشق کے دوران ان کھاتے داران کی انگلیوں کے نشانات بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے حاصل کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایک ہی فرد کے انگوٹھے ادارہ ’’نادرا‘‘ کی مشینوں سے آسانی سے تصدیق ہوتے ہیں لیکن بینک میں نصب شدہ مشینوں سے ان ہی نشانات تصدیق نہیں ہوپاتی اس طرح ایک فرد کے اکاؤنٹ کے لئے اچھا بھلا وقت ضائع ہو جاتا ہے ۔

اس صورت حال کے پیش نظر معمر پنشنر اور دیگر ایسے کھاتے داران کی اکثریت نے بینکوں کی اعلیٰ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ادارہ ’’نادرا‘‘ اور بینکوں میں یکساں معیار کی بائیو میٹرک مشینیں نصب کی جائیں تا کہ کھاتے داران کو مذکورہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے نیز یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے اگر یہ بندوبست ممکن نہیں تو 50سال سے زائد عمر کے تمام خواتین و حضرات کو بینک اکاؤنٹ کے لیے بائیو میٹرک کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button