اینکر پرسن مہوش نذیر کے بہنوئی کے سفاکانہ قتل پر صحافیوں کا اظہار تعزیت

0

پڑی درویزہ: اینکر پرسن مہوش نذیر کے بہنوئی کے سفاکانہ قتل پر اظہار تعزیت ۔ پنڈی گجراں چکوال کے الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں محمد صدیق ، سجاد احمد اور فرحت بشیر نے ایک مشترکہ بیان میں دئیوال تحصیل سوہاوہ کی رہائشی نجی ٹی وی چنیل کی اینکر پرسن مہوش نذید کے بہنوئی ملک ابرار حسین کے سفاکانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے کر پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ بیان میں انتظامیہ سوہاوہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک ابرار کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفرے کردار تک پہنچایا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.