جہلم

جہلم کے علاقہ ٹبہ راجگان میں گورنمنٹ پرائمری سکول کو اپ گریڈ کر کے مڈل کا درجہ دے دیا گیا

جہلم کے علاقہ ٹبہ راجگان میں گورنمنٹ پرائمری سکول کو اپ گریڈ کرکے مڈل کا درجہ دے دیا گیا، اسکول کی نئی عمارت تعمیر ہو چکی ہے بہت جلد مڈل کی کلاسسز شروع ہو جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ ٹبہ راجگان میں گورنمنٹ پرائمری سکول کو مڈل کا درجہ دیکر نئی عمارت کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے اور سکول کی عمارت محکمہ بلڈنگ کے ذمہ داران کی نگرانی میں تعمیر کی جارہی ہے، سکول کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر عمارت میں استعمال ہونے والے میٹریل کا بغور جائزہ لیکر تعمیر کروارہی ہے۔

سکول کمیٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں کو پرائمری سکول کو مڈل کا درجہ ملنے کے بعد جو بچے دور دراز علاقوں میں حصول تعلیم کے لئے جایا کرتے اب ان کی گھر کی دہلیز پر پڑھے لکھے اساتذہ کی زیرنگرانی تعلیم کی روشنی سے نوازیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button