جہلماہم خبریں

جہلم میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، کئی کئی گھنٹے برقی رو بند رہنے لگی، عوام سراپا احتجاج

جہلم: غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری،کئی کئی گھنٹے برقی رو بند رہتی ہے،عوامی حلقے سراپا احتجاج،گزشتہ کئی دنوں سے جہلم میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو چکا ہے گرمی اور سخت حبس کے اس موسم میں سانس لینا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔

آئیسکو جہلم نے جہلم کے عوام پر ترس کھاتے ہوئے لوڈشیڈنگ کا باقاعدہ آغازکر دیا ہے جس کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں شہری علاقوں کے علاوہ دیہاتی علاقوں میں بھی یہ سلسلہ جاری ہے ۔پہلے شہری آبادی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم تھا مگر گزشتہ روز سے یہ دورانیہ بھی دیہاتی علاقوں کے مطابق بڑھا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے جہلم کے عوام سخت اذیت کا شکار ہیں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

جہلم کی عوامی و سماجی تنظیموں نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے آئیسکو کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیاجائے جو کہ بغیر شیڈول کے ہے جو کہ سراسر عوام کے ساتھ زیادتی ہے شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے پہلے ہی بچے اور بزرگ بیماریوں کا شکار ہیں برقی رو بند ہونے کی وجہ سے انہیں مزید اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا فوری طور پر جہلم میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button