جہلم

اب 2 نہیں 1 پاکستان ہو گا، جہاں امیر غریب کو یکساں سہولیات میسر ہوں گی۔ چوہدری ظفر اقبال

جہلم: امیدوار پی پی 26 چوہدری ظفر اقبال نے کہا کہ 25 جولائی بلے کی فتح کا دن ہے جس دن پی ٹی آئی کے مخالفین کو شکست فاش ہوگی اور عوام کی ووٹ کی طاقت سے پنجاب سمیت ملک بھر میں حکومت قائم کریں گے ، 2 نہیں 1 پاکستان ہوگا جہاں غریب ، امیر کو یکساں سہولیات مہیاں ہونگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹلی چھتہ میں حاجی طارق کھٹانہ ، حاجی خالد کھٹانہ کی طرف سے منعقدہ کارنر میٹنگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رشوت ، سرکاری اداروں میںسیاسی مداخلت ، قبضہ مافیا، بھتہ خوری ، سمیت بے شمار ایسے مسائل ہیں جن کا فوری حل ہونا چاہیے، بدقسمتی سے ہمارے منتخب سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور حکمران خود ایسے افراد کی پشت پناہی کرتے رہے جس کیوجہ سے سرکاری اداروں میں رشوت، فیس کے طور پر وصول کی جارہی ہے ، جو کہ غریب سفید پوش طبقہ کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے ووٹ کی طاقت سے 25 جولائی کو بلے پر مہر لگا کر کامیاب بنایا تو انشاء اللہ رشوت، کرپشن ، بدعنوانی ، قبضہ مافیا کا خاتمہ کر دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اب 2 نہیں 1 پاکستان ہوگا، جہاں امیر غریب کو یکساں سہولیات میسر ہونگی ۔اس موقع پر چوہدری خالد کھٹانہ ، طارق کھٹانہ نے بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خطاب کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button