جہلم

ایڈیشنل چیف انجینئر آئیسکو سرکل جہلم 16 فروری کو سرائے عالمگیر سب ڈویژن میں کھلی کچہری لگائیں گے

جہلم: ایڈیشنل چیف انجینئر آئیسکو سرکل جہلم بروز ہفتہ سرائے عالمگیر سب ڈویژن میں کھلی کچہری لگائی ںگے، ایس ای آئیسکو سرکل جہلم محمد جبار خان صارفین بجلی سے ان کی شکایات سنیں گے۔
تفصیلات کے مطابق 16فروری بروز ہفتہ صبح دس بجے سے بارہ بجے تک سرائے عالمگیر سب ڈویژن میں محمد جبار خان ایڈیشنل چیف انجینئر آئیسکو سرکل جہلم ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن سرائے عالمگیر (پیر جھنڈ روڈ) کے دفتر میں کھلی کچہری لگائیں گے۔
تحصیل سرائے عالمگیر کے شہر اور گردونواح کے علاقوں کے صارفین بجلی سے ان کی شکایات سن کر موقع پر ان کی شکایات کے ازالہ کے احکامات بھی جاری کریں گے۔ اس سلسلہ میں صارفین بجلی سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ کھلی کچہری میں شرکت کریں اور اپنے مسائل سے آگاہ کریں اس کے ساتھ ساتھ وقت کی پابندی کا خیال بھی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button