جہلم

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری ،شہر بھر میں ہوٹلوں ،ورکشاپس ،کباڑ خانوں، بھٹہ خشت سمیت دیگر مقامات پر بچوں سے کھلے عام جبری مشقت کا سلسلہ نہ رک سکا ،قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم ضلع بھر میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔
جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں معصوم بچوں سے جبری مشقت لینے کا سلسلہ جاری ہے ،8 سے12 سال تک کی عمر کے بچے ہوٹلوں ،ورکشاپس،بھٹہ خشت ،کباڑخانوں سمیت دیگر مقامات پر مزدوری کرتے نظر آتے ہیں جو کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ، چائلڈ لیبر کے حوالے سے کام کرنے والی این جی اوز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
شہریوں عمران انور، فیضان حنیف،منور حسین،صائم شہزاد ،توحید ،کامران ،طہٰ اور دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ چائلڈ لیبر ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button