دینہ

دینہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث محنت کش کے گھر آتشزدگی، ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر

دینہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث غریب محنت کش کے گھر آگ بھڑک اٹھی ، ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ، اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دینہ مین بازار پیپل والی گلی میں رانا محمد عرفان ولد تصور علی کے گھر اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے بلند شعلوں نے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

گھر میں پڑی واشنگ مشین ، کپڑے ، پنکھے اور دیگر قیمتی اشیا ء جل کر خاکستر ہو گئی جس سے اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button