جہلماہم خبریں

جہلم میں ایک ہی رات میں 4گھروں میں چوروں کی انٹری، چور طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار

جہلم: تھانہ صدر کی حدود میں ایک ہی رات میں 4گھروں میں چوروں کی انٹری، ایک گھر سے لاکھوں روپے کے زیورات چوری، اہل محلہ کے جاگ جانے پر چوروں کی ہوائی فائرنگ، علاقے میں شدید خوف و ہراس
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تھانہ صدر کے علاقے کشمیر کالونی میں چور محمد یونس ولد محمد شفیع جو کہ پوری فیملی شادی پر گوجرانوالہ پر گئے ہوئے تھے کہ چور تالے توڑ کر تقریباً ساڑھے پانچ تو لے سونا و دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اس کے بعد ظفر اقبال اور دیگر دو گھروں میں گئے مگر اہل محلہ کے جاگ جانے پر چور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ گئے جس پر اہل محلہ نے فوراً ون فائیو اور چوکی کالا گجراں فون کر کے واردات کا بتایا جس پر جہلم پولیس فوراً حرکت میں آئی اور موقع پر پہنچ گئی۔
چوروں کی ایک ہی رات میں ایک ہی محلے میں 4گھروں کی واردات کی کوشش سے پورے علاقت میں شدید خوف وہراس پھیل گیا، آخری اطلاعات آنے تک مقدمہ درج نہیں ہو سکا، عوامی حلقوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button