جہلم

پولیس افسران اور ملازمین کو گول گلے والی پولیس رنگ کی بنیان بغیر شرٹ کے پہننے پر پابندی عائد

جہلم: آئی جی پنجاب نے جہلم سمیت صوبہ بھر میں پولیس افسران اور ملازمین کو گول گلے والی پولیس رنگ کی بنیان بغیر شرٹ کے پہننے پر پابندی عائد کردی۔

جاری کردہ خصوصی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد پولیس یونیفارم میں گہرے سبز رنگ کی گول گلے والی بنیان بغیر شرت کے زیب تن کرتی ہے جس سے ڈسپلن فورس کا برا تاثر پیش ہوتا ہے ، پولیس یونیفارم میں پولو شرٹ موجود ہے ، بغیر شرٹ اگر کسی نے گول گلے والی صرف بنیان پہنی تو اسکے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔

یاد رہے کہ پولیس ملازمین کی اکثریت اس بنیان کو ٹی شرت کے طور پر استعمال کرتی ہے اور اسکا عام رواج ہے، بالخصوص تھانوں ، ناکوں سمیت دیگر مقامات پرڈیوٹی کرنے والے ملازمین اور افسران اس بنیان پہننے کو ترجیح دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button