پنڈدادنخاناہم خبریں

جہلم اور چکوال پولیس کا سالٹ رینج پہاڑی سلسلے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مشتر کہ سرچ آپریشن شروع

پنڈدادنخان: ڈی پی او جہلم ڈاکٹر سید مصطفی تنویر، ڈی پی او چکوال عادل معین، کی ہدا یات پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی پنڈدادنخان رمضان کمبو،ڈی ایس پی چواسیدن شاہ،ایس ایچ او عبدالغفور بٹ،ایس ایچ او رانا زاہد نے اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ سالٹ رینج کے پہاڑی سلسلے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مشتر کہ سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم اور ضلع چکوال کے پہاڑی علاقہ سالٹ رینج میں جرائم پیشہ عناصر نے محفوظ پناہ گائیں بنائی ہوئی ہیں۔دشوار گزار پہاڑی سلسلے کا فائدہ اٹھا کر وہ جائے واردات سے فرار ہو جاتے ہیں اور جگہ بدل بدل کر کھیوڑہ سے چوآسیدن شاہ جانے والی سڑک پر راہ گیر مسافروں اور ٹرکوں کو لوٹ لیتے ہیں۔

جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کے اعلیٰ حکام نے فیصلہ کیا کہ دونوں اضلاع کی پولیس مل کر اس دشوار گذار پہاڑی علاقہ میں سرچ آپریشن کرے تاکہ لوگ باحفاظت سفر کر سکیں اور ان کے جان و مال محفوظ رہیں۔

ڈی پی او جہلم ڈاکٹر سید مصطفی تنویر،ڈی پی او چکوال عادل معین کی ہدایات پرڈی ایس پی پنڈدادنخان رمضان کمبو،ڈی ایس پی چوآسیدن شاہ،ایس ایچ او عبدالغفور بٹ،ایس ایچ او رانا زاہد ضلع جہلم اور ضلع چکوال کی پولیس کی بھاری نفری نے سالٹ رینج کے پہاڑی سلسلے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مشترکہ سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

یہاں کوئلہ کی کانوں میں جن پر کام بند ہوچکا ہے جرائم پیشہ عناصر کی محفوظ پنا ہ گائیں ہیں۔ایس ایچ او عبدل غفور بٹ اور چوکی انچارج عثمان تصدق جنجوعہ نے اس گینگ کے ملز مان گرفتار بھی کیے ہیں اور باقی مفرروں کے گرد بھی گھیرا انتہائی تنگ کر دیا گیا ہے، سرچ آپریشن کے دوران دونوں اضلاع کی پولیس کو ہائی الرٹ بھی کیا گیا ہے تاکہ جرائم پیشہ افراد فرار نہ ہو سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button