جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں کورونا کے وار تیز ہو گئے، مزید 18 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضلع جہلم میں آج مزید 18 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت ضلع بھر میں 146 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں، ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 10 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے 66 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشت 71380 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1835 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ آج مزید 25 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اب تک کل 1630 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 49 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 57187 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 1343 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 49 اموات ہوئی ہیں۔ ضلع بھر میں اب تک 68 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔

جہلم میں اب تک 3 سکول سیل کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ تحصیل دینہ میں گاؤں مفتیاں سیداں کی ایک گلی اور تحصیل پنڈ دادنخان میں محلہ شاہ پور کو سیل کیا گیا ہے۔اب تک 1878 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 2185 ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button