جہلماہم خبریں

جہلم میں نویں جماعت کی طالبہ کو اغواء کرنے والا بلال مظفر نامی ملزم گرفتار کرلیا گیا

جہلم: جہلم میں نویں جماعت کی طالبہ کو اغواء کرنے والا بلال مظفر نامی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 4روز قبل تھانہ سٹی کے علاقہ مشین محلہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے باہر سے نویں جماعت کی طالبہ کوکنتریلہ کے رہائشی بلال مظفر نے مبینہ طور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جبکہ ملزم نے طالبہ کے والد کو بھی اپنی گاڑی (ڈبل کیبن) کے نیچے کچلنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

سکول انتظامیہ کی طرف سے طالبہ کے سکول نہ پہنچنے پر والدین کواطلاع دی گئی جس پر والدین نے طالبہ کی تلاش شروع کی تو بلال مظفر نامی اغوا کار طالبہ کو چھوڑنے سکول پہنچ گیا، بچی کے والدین کو دیکھتے ہی ملزم دوبارہ گاڑی سمیت بھاگ نکلا، اس دوران طالبہ کا والد گاڑی کے ساتھ چمٹ گیا جسے گاڑی میں موجود ملزم کے ساتھیوں نے چلتی گاڑی سے نیچے پھینک دیا۔

اغواء کرنے والا ملزم بلال مظفر ولد مظفرحسین اپنی والدہ عذرا بی اپنی ہمشیرہ موناں بی کے ہمراہ متاثرہ طالبہ کے گھر میں داخل ہوگئے اور بچی کے والدین کو کارروائی کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے گالی گلوچ دی اور کہا کہ اگر بچی کا میڈیکل کروایا تو تمہیں جان سے مار دیں گے۔

تھانہ صدر کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر عاطف یونس نے زیر دفعہ 452 ت پ ، 506 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے نامزد ملزم بلال مظفرکوگرفتار کرلیا ہے جبکہ ملزم کے باقی ساتھیوں اور نامزد خواتین کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button