جہلم

صاف شفاف الیکشن کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان اور ڈی پی او جہلم سید مصطفی تنویر نے پی پی 27 کے الیکشن کے حوالے سے خصوصی اجلاس کی صدارت کی انکا کہنا تھا کہ پی پی 27کا صاف شفاف الیکشن کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔

ڈی سی کمپلیکس کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ الیکشن کے شفاف انعقاد کے لئے ٹیم ورک کی صورت میں کام کریں اور تمام تر وسائل کو برو کار لیا جائے ۔ اجلاس میں ڈی پی او نے بتایا ہے کہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے سیکورٹی پلان تشکیل دیا جا چکا ہے ڈی ایس پی پنڈ دادنخان سیکورٹی پلان اور ڈیوٹی روسٹر جاری کریں گے۔

الیکشن کمشنر /ریٹرننگ آفیسرخورشیدعالم نے بتایا ہے کہ الیکشن کا انعقاد 14اکتوبر کو ہوگا ،239پولننگ سٹشنز پر تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔

اجلا س میں اے ڈی سی ریونیو خالد محمود، اے ڈی سی ایف اینڈ پی ربنواز، اے ڈی سی جی بلال فیروز جوئیہ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خورشید عالم، اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ایجوکیشن طاہر محمود،محکمہ زراعت، سول ڈیفینس، ریسکیو 1122 کے افسران بھی موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر محمد جہانزیب اعوان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے تما م وسائل کے استعمال سے تیاریاں مکمل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابات کے انعقاد کے قومی فریضہ کی ادائیگی کیلئے کسی بھی ناگہانی صورت کیلئے کا انتظام موجود ہے ۔ڈی سی جہلم نے ٹرانپورٹیشن اوربنیادی سہولیات کے سلسلہ میں اے سی پنڈدادنخان ، ایم سی افسران اور سیکریٹری ڈی آر ٹی اے کو ہدایت دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button