جہلم

جشن آزادی قریب آتے ہی عوام میں جوش و خروش بڑھنے لگا، مارکیٹوں میں خریداروں کا رش

جہلم: جشن آزادی کا دن جوں جوں قریب آرہاہے عوام میں جوش و خروش بڑھتاجارہاہے، بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی وطن عزیز سے اپنی محبت کا اظہار کرنے میں پیش پیش نظر آ رہے ہیں۔

جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں لگے جھنڈیوں کے سٹالز پر ہر وقت رش دیکھنے میں آ رہا ہے ، کاروں ، موٹر سائیکلوں ، رکشاؤں، گھروں ، سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لگائے جا رہے ہیں۔شہر کے بعض گنجان آباد علاقوں کے گلی محلوں کو جھنڈیوں سے سجا یاجا رہا ہے۔

چھوٹے چھوٹے معصوم بچے اپنی جیب خرچ سے سٹالوں سے پاکستانی پرچم کے سٹیکرز، شرٹس، بیجز خریدتے ہوئے نظر آتے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ وطن ہماری پہچان ہے ، 14 اگست کو یوم آزادی کی مناسبت سے ہم انشاء للہ بھرپور جشن منائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button