جہلماہم خبریں

کھیوڑہ ٹاؤن کمیٹی کو تحصیل کونسل پنڈدادنخان اور ڈومیلی ٹاؤن کمیٹی کو سوہاوہ تحصیل کونسل میں ضم کر دیا گیا

جہلم: کھیوڑہ ٹاؤن کمیٹی کو تحصیل کونسل پنڈدادنخان اور ڈومیلی ٹاؤن کمیٹی کو سوہاوہ تحصیل کونسل میں ضم کر دیا گیا۔

ضلع جہلم سے قومی خزانے میں ریونیو کی مد میں سب سے زیادہ ریونیو فراہم کرنے والے شہر کو تحصیل کونسل میں ضم کرنا کھیوڑہ اور ڈومیلی کے شہریوںکے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے ، اب شہریوں کو اپنے مسائل کے لئے پنڈدادنخان اور سوہاوہ جانا پڑے گا۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے وعدے کئے جبکہ بلدیاتی انتخابات سے قبل ٹاؤن کمیٹیوں کو ختم کرکے تحصیل کونسلوں میں ضم کرنا شہریوں کے مسائل میں اضافہ پیدا کرنے کے سبب ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے ضلع جہلم کی ٹاؤن کمیٹیوں جن میں کھیوڑہ ٹاؤن کمیٹی ، ڈومیلی ٹاؤن کمیٹی کو بحال کرکے شہریوں کی مشکلات کا اذالہ کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button