دین اسلام میں تمام عبادات خالص اللہ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے لیے کی جاتی ہیں۔ امیر عبدالقدیر اعوان

0

دینہ: دین اسلام میں تمام عبادات خالص اللہ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے لیے کی جاتی ہیں اور کسی بھی اپنے نیک عمل کو حصول دنیا اور اس کے مصائب سے چھٹکارا کے لیے اختیار نہ کیا جائے کیونکہ تمام مذاہب باطلہ میں عبادات صرف دنیاوی مقاصد کے حصول کے لیے کی جاتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان حضرت امیر عبدالقدیر اعوان نے دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع پر سالکین کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ انسان جسم اور روح کا مرکب ہے انسان جب بھی کوئی نیک عمل کرتا ہے تو اس کا سبب اس کی روح کی حیات ہوتی ہے ۔اور روح کی غذ ا ذکر الٰہی ہے ۔جو اُسے مضبوط اور توانا رکھتی ہے ۔جس سے انسان نیکی اختیار کرتا ہے اور برائی سے بچتا ہے ۔یہاں دارالعرفان منارہ میں باقاعدہ ذکر الٰہی کے ذریعے تربیت کی جاتی ہے اور روح کے ہر حصے پر باقاعدہ محنت کرا کے تمام لطائف کو روشن کیے جاتے ہیں

انہوں نے کہا کہ ان برکات کا تسلسل نبی کریم ﷺ کے قلب اطہر سے ہے ۔اور ان برکات کی تقسیم اسی طرح سینہ بہ سینہ ہوتی ہے ۔جب یہ برکات کسی کے دل میں آتی ہیں پھر اس کے اثرات بندہ مومن کی زندگی میں نمایاں نظر آتے ہیں۔آپ نے برسرِ ممبر فرمایا کہ کوئی صدقِ دل سے یہاں آئے یہاں کے معمولات اور اذکار اختیار کرے ان شاء اللہ ایک ہفتہ میں اپنے ایمان کی کیفیت کو خود پرکھ لے گا۔

یاد رہے کہ 2 دسمبر 2018 کو دارالعرفان منارہ میں جلسہ بعثت رحمت عالم ﷺ منعقد ہوا جو کہ انتہائی کامیاب رہا ۔جس پر حضرت جی نے تمام ذمہ داران کو مبارک باد دی او ر فرمایا کہ اللہ کریم سب کی کوششیں قبول فرمائے ۔

انہوں نے اس موقع پر اس عزم کا بھی اظہار کیاکہ یہ ایک جہد مسلسل ہے جو ہمیشہ رہے گی اور ہم سب دم واپسی تک اس سارے مشن کو ان شاء اللہ آگے بڑھاتے رہیں گے۔جو کہ حضرت امیر محمد اکرم اعوان رحمۃ اللہ علییہ نے ہمیں سونپا ہے کیونکہ انہوں نے آخر دم تک پوری مضبوطی کے ساتھ اس عظیم فریضہ کو نبھایا ہے۔اور اب ہم سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ اس عظیم دولت کو ہر بندہ تک پہنچائیں۔یہاں پر ہر آنے والے کے لیے سارا سال تربیت کا انتظام موجود ہے ۔آخر میں انہوں ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.