جہلم

سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز مستقلی کیلئے 19 مارچ کو احتجاجی دھرنا دیں گے

جہلم: احتجاجی دھرنے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، پنجاب بھرکے سیکنڈری سکول ایجوکیٹرزاوراسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز 19مارچ بروز جمعہ سہہ پہر2بجے وزیراعلیٰ پنجاب ہاؤس لاہورکے سامنے مستقلی کے لیے احتجاجی دھرنا دیں گے۔

جہلم سے ایک بڑا قافلہ پنجاب ایجوکیٹرزایسوسی ایشن جہلم کے ضلعی صدراور سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز جہلم کے ضلعی فوکل پرسن احسان الٰہی شاکر کی قیادت میں اس احتجاجی دھرنے میں شرکت کریں گے۔

احسان الٰہی شاکر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب بھرکے سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرزپریس کلب لاہور سے احتجاجی ریلی کا آغاز کریں گے۔یہ احتجاجی ریلی وزیراعلیٰ پنجاب ہاؤس کے سامنے ختم ہوگی اور پھروہاں احتجاجی دھرنے کا آغاز ہوگا جو ہماری مستقلی کے احکامات جاری ہونے تک جاری رہے گا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ہمارااور حکومت پنجاب کا یہ آخری راؤنڈ ہوگاجو کسی فیصلے کے بغیر کسی صورت میں ختم نہیں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button