منگلادینہاہم خبریں

منگلا کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن؛ ایک نشست پر مسلم لیگ (ن)، دوسری نشست پر آزاد امیدوار کامیاب

دینہ: منگلا کنٹونمنٹ بورڈ کی 2وارڈوں میں سے ایک مسلم لیگ (ن) کے امیدوار طارق خان اور پی ٹی آئی کا حمایت یافہ آزاد امیدوار شکیل احمد کامیاب ، جیتنے والے امیدواروں کا جشن۔

تفصیلات کے مطابق منگلا کنٹونمنٹ بورڈ کی دو نشستوں پر الیکشن ہوئے جس میں وارڈ 1سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار طارق خان 201ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصا ف کے امیدوار چوہدری منیر 82ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ عوامی تحریک کے میر نواف بابر ایڈووکیٹ 36ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

وارڈ 2سے آزاد امیدوار شکیل احمد 561ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے، دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار محمد حسین 539ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار احتشام وزارت الیکشن سے چند گھنٹے پہلے آزاد امیدوار شکیل احمد کے حق میں دستبر دار ہو گئے تھے۔

دونوں امیدوار وں کی جیت پر اپنے اپنے کارکنوں نے جشن منایا ، وارڈ 1میں ووٹ کا ٹرن آؤٹ 36.57%وارڈ 2میں 34.18%رہا ، کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button