دینہاہم خبریں

نیشنل بینک دینہ کے سیکورٹی گارڈ کی حاضر دماغی نے شہریوں کو لٹنے سے بچا لیا

دینہ: نیشنل بینک دینہ کے سیکورٹی گارڈ نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے بروقت بینک انتظامیہ کو اطلاع کر کے شہریوں کو لٹنے سے بچا لیا، عوامی حلقوں کا بینک گارڈ کو خراج تحسین اور انعام سے نوازنے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیشنل بینک آف پاکستان منگلا روڈ دینہ برانچ میں اے ٹی ایم میں سکیمنگ ڈیوائس لگا کر لوگوں کو لوٹنے والا بین الاضلاعی گروہ میاں بیوی سمیت چار افراد کو پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
گرفتار شدگان میں محمد شہزاد ولد محمد اسلم ، غضنفر صدیق ولد محمد صدیق،محمد شہزاد ولد محمد اکرم اور خاتون ثناء شہزاد زوجہ محمد شہزاد قوم قریشی ساکنائے جگھیاں ناگرہ بند روڈ لاہور شامل ہیں۔

اس گرفتاری میں کلیدی کردارنیشنل بینک دینہ کے سیکورٹی گارڈ عبدالرزاق کا رہا،جس نے اے ٹی ایم مشین میں لگی سکیمنگ ڈیوائس کو چیک کر لیا اور بروقت بینک انتظامیہ کو اطلاع کر دی،جس نے پولیس کی مدد سے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرادیا، یوں مذکورہ سیکورٹی گارڈ کی کاوش اور حاضر دماغی سے شہری لٹنے سے بچ گئے۔
عوامی حلقوں نے حکومت اورنیشنل بینک کی اعلیٰ انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ نیشنل بینک دینہ کے سیکورٹی گارڈ عبدالرزاق کو شاندار کارکردگی پر انعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کرے تاکہ اس کی حوصلہ افزائی ہو۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button