ڈومیلی

جے آئی یوتھ بڑاگواہ اور بڑاگواہ بیٹھک کے تعاون سے بڑاگواہ میں بلڈ گروپنگ کیمپ کا انعقاد

ڈومیلی: جے آئی یوتھ کے تعاون سے بڑاگواہ میں بلڈ گروپنگ کیمپ کا انعقاد، نوجوانوں کی بڑی تعداد میں بلڈ گروپنگ چیک کرایا اور اس اچھے اقدام پر جے آئی یوتھ کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ کے علاقہ بڑاگواہ گریڈ اسٹیشن جامع مسجد اور مین بازار میں قائم جامع مسجد کے باہر جماعت اسلامی یوتھ اور بڑاگواہ بیٹھک کے تعاون سے ایک روزہ بلڈ گروپنگ کیمپ لگایاگیا جس میں علاقے سے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے آکراپنے خون کا گروپ چیک کرایا۔

جے آئی یوتھ ٹیم بڑاگواہ نے پمفلٹ تقسیم کئے۔بلڈ گروپنگ اور بلڈ دینے کے حوالے سے لوگوں میں شعورڈالا۔دونوں کیمپوں میں سو کے قریب بلڈ گروپنگ ٹیسٹ ہوئے۔ اس کیمپ میں جے آئی یوتھ کے شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری فیاض بٹ نے بھی دورہ کیا اورکام کا جائزہ لیا، بڑاگواہ بیٹھک میں شکیل کھٹانہ کا اہم کردار رہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button