حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک بھارت سے کوئی لچک نہ دیکھائے، مولانا سعید الرحمن سعیدی

0

کھیوڑہ: مودی کے رویہ کو دیکھتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک کوئی لچک نہ دیکھائے اور جہاد کا اعلان کرے سرحد پار بھارت پاکستان کی امن پسندی کو پاکستان کی کمزوری سمجھ رہا ہے حکومت کو چاہیے کہ اس غلط فہمی کو دور کریں اور جہاد کا اعلان کریں۔

ان خیالات کا اظہار مولانا سعید الرحمن سعیدی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندو مذہب کی توہین کر نے والے وزیر کو وازرات سے فارغ کر دیا گیا مگر افسوس کہ ہمارے مذہب کی توہین کرنے والا فیصل واڈا نے توہین آمیز الفاظ کہے کہ اللہ پاک کے بعد عمران خان سب کچھ ہے توہین آمیز الفاظ کہنے کے باوجود ابھی تک فیصل واڈا وازرات پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی ملک میں مذہب اسلام کی توہین کرنے والا اپنے عہدے پر رہنے کا حق دار نہیں ہے ہم وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فیصل واڈا کو اسلام کی توہین کرنے کے جرم میں وازرات سے ہٹایا جائے اور قانون کے مطابق اس کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی ایک حدیث ہے کہ جب ایسے حالات ہوں تو مسلمانوں کو ڈٹ جانا چاہیے ہم عمر فاروق ،حضرت ابوبکر صدیق حضرت عثمان غنی،حضرت علی،حضرت امام حسنؑ اور حضرت امام حسینؑ اپنی بہادری کے جوہر دکھائے اور کبھی کسی کے آگے نہیں جھکے ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چلنا چاہیے۔

تمام سامعین نے ہاتھ اٹھا کر قرارداد منظور کی اور جمعہ کی نماز کے بعد ملک پاکستان کی سلامتی اور پاک فوج کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.