جہلم

جہلم شہر کے بازاروں میں دکانداروں نے خود ساختہ موٹر سائیکل سٹینڈ قائم کر لئے

جہلم: شہر کے بازاروں میں دکانداروں نے خود ساختہ موٹر سائیکل سٹینڈ قائم کر لئے ، شہریوں کو گزرنے میں دشواری کا سامنا ، خریداری کے لئے آنے والے صارفین کو انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے بازاروں میں دکانداروں نے دکانوں کے باہر موٹر سائیکل اسٹینڈ قائم کر کے شہریوں کی آمدورفت میں مشکلات پیدا کررکھی ہیں ، خریداری کے لئے آنے والی خواتین چھوٹے ، چھوٹے معصوم بچوں اور معمر شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے شعبہ انکروچمنٹ کی سرپرستی میں دکانداروں نے خود ساختہ موٹر سائیکل اسٹینڈ قائم کررکھے ہیں ، جس کی تمام تر ذمہ داری میونسپل کارپوریشن کی نقشہ برانچ پر عائد ہوتی ہے۔

میونسپل کارپوریشن کے انسپکٹر ز کے معاملات طے ہونے کے بعد دکاندار دکانوں کے سامنے جگہ چھوڑنے کی بجائے من مرضی کی تعمیرات کرکے سڑکوں کو اپنی تحویل میں لے لیتے ہیں جس کیوجہ سے دکاندار اپنی موٹر سائیکلیں دکانوں کے باہر کھڑی کرکے شہریوں کی مشکلات میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔

خریداری کے لئے آنے والے شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ بازاروں اور چوک چوراہوں میں خود ساختہ پارکنگ اسٹینڈ قائم کرنے والے دکانداروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے اور بازاروں میں قائم کرنے والے افراد کی موٹر سائیکلیں سرکاری تحویل میں لیکر مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ خریداری کے لئے آنے والی خواتین بچوں اور بزرگ شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button