یونین کونسل ساؤوال کو سوئی گیس کی منظوری پر فواد چوہدری کے مشکور ہیں۔ چوہدری محمد یونس گوندل

0

پنڈدادنخان: یونین کونسل ساؤوال کو سوئی گیس کی منظوری پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے مشکور ہیں، گیس یونین کونسل ساؤوال کا ایک بہت بڑا مسئلہ تھا جس کے حل کے لئے وہ بہت عرصے سے کوشاں تھے اب یہ مسئلہ حل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

یہ بات چوہدری محمد یونس گوندل اپنے ایک خصوصی بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا یونین کونسل ساؤوال میں ترجیحی بنیادوں پر گیس کی فراہمی کے لئے منصوبے کی منظوری پر وہ ذاتی طور پر چوہدری فواد حسین اور چوہدری فیصل ایڈووکیٹ کے بہت مشکور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنما آئندہ بھی وہ یونین کونسل کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے اور انشاء اللہ جلد ہی اس یونین کونسل کو مسائل سے نکال لیا جائے گا۔ چوہدری فواد کی قیادت میں ضلع جہلم بھی ایک ترقی یافتہ ضلع بن جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.