دینہ

شاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارے کی طرف سے ہزاروں مستحق گھرانوں میں رمضان پیکج کی تقسیم کا عمل مکمل

دینہ: پاکستان اور سعودی عرب دوستی و بھائی چارے کا مضبوط رشتہ لازوال ہے، شاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارے کی طرف سے پاکستان کے 20,700 مستحق گھرانوں میں اشیاء خردونوش (رمضان پیکج) کی تقسیم کا عمل مکمل ۔

تفصیلات کے مطابق شاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارے کی طرف سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اسی طرح شاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارے کی طرف سے 20700 فوڈ پیکیج تقسیم کئے گئے جس سے ماہ رمضان میں صوبہ بلوچستان کے تقریباً 1 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوئے۔

اس فوڈ پیکج میں تمام تر ضروری اشیاء خردونوش شامل تھی، ایک فوڈ پیک 41 کلوگرام پر مشتمل تھا،جس میں 20 کلو فائن آٹا،5کلو چاول، 5لیٹر کوکنگ آئل،2 کلو بیسن،2کلو کھجور،5کلو چینی اور 1 کلو چائے اور جام شیریں شامل تھی جس کا مجموعی وزن (850) ٹن بنتا تھا اور مالیت1 ملین ڈالر (تقریباً 15 کروڑ 60 لاکھ روپے) تھی جو کہ NDMA ، مقامی حکومت کے تعاون سے صوبہ بلوچستان کے 10 اضلاع (دکی چاغی، واشک، پنجگور، پشین، خاران، صحبت پور، سبی، لورائی، قلات) میں شفاف طریقے سے تقسیم کیا گیا۔

شاہ سلمان کے فلاحی ادارے کی طرف سے ہمیشہ ہر مشکل اور خوشی کی گھڑی میں لازوال قربانیوں کا سلسلہ جاری وساری ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button