محکمہ صحت جہلم کے 50 سے زائد مراکز کو جدید ترین سوفٹ وئیر سے باہمی رابطے کیلئے منسلک کر دیا گیا

0

جہلم: محکمہ صحت کے 50 سے زائد مراکز کو جدید ترین سوفٹ وئیر ایپلی کیشن کے سے باہمی رابطے کے لئے منسلک کر دیا گیا۔ محکمہ صحت جہلم میں مزید انقلابی اقدامات کیے جائیں گے ، مریضوں کو تمام تر سہولتیں فراہم کرنے میں وسائل برؤے کار لا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا، انہوں نے کہا کہ اب جہلم کے کسی بھی آر ایچ سی، بی ایچ یو، ٹی ایچ کیو یا دیگر مرکز صحت سے مریض کی منتقلی سے قبل مریض کے بارے تمام تر تفصیلات بذریعہ سافٹ ویئر ایپلی کیشن مذکورہ سینٹر سے اگلے ہسپتال میں فوری منتقل کر دیا جائے گا جس سے ڈاکٹر زقبل از وقت مریض کی بیماری و ہسٹری بارے جان سکیں گے۔ اس ایپ کے استعمال سے مریض کا بغیر وقت ضائع کیے علاج ممکن ہو سکے گا۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے مزید کہا ہے کہ محکمہ صحت ضلع جہلم نے مریضوں کے لئے ریفرل ایپ متعارف کرا نا انقلابی قدم ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ضلع بھر کے تمام بی ایچ یوز،آر آئی سیز اور ٹی ایچ کیوز اس ایپ سے منسلک کر دیے گئے ۔ضلع بھر سے ریفرڈ مریضوں کے بارے میں پیشگی اطلاع ڈی ایچ کیو کو مل سکے گی۔ اس ایپ سے بلخصوص گائنی اور ایمرجنسی کے مریضوں کو زیادہ فائدہ ہو گا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ یہ ایپلی کیشن کے استعمال سے مریضوں کو بہتر اور بر وقت سہولیات پہنچانے کے لئے متعارف کرائی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.