جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں عقد آسان پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔ راؤ پرویز اختر، شاکر حسین داوڑ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کر زیر نگرانی عقد آسان پروگرام کے تحت تحصیل جہلم میں پہلی شادی کا انعقاد جی ٹی روڈ پر قائم نجی میرج ہال کے سبزازار میں کیا گیا۔

اس موقع پرایس پی شازیہ سرور،اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد، سماجی کارکن فرخت ضیا کمال سمیت دیگر افسران نے شادی کے تمام تر انتظامات اپنی نگرانی میں کروائے، بیٹی کی رخصتی کی تقریب کے موقع پر 100 مہمانوں کو معیاری کھانا عقد آسان کمیٹی کی جانب سے فراہم کیا گیا جبکہ دولہا اور دلہن کے لئے تحائف بھی ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی طرف سے دیے گئے۔

تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختراور ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ نے بتایا ہے کہ عقد آسان پروگرام، نکاح کو آسان بنانے اور غرباومساکین کی بیٹیوں کی رخصتی کو آسان بنانے کے حوالے سے ضلع جہلم میں شروع کیا گیا ہے۔

ڈی سی جہلم نے مزید کہا ہے کہ اس پروگرام کے تحت غرباومساکین کی بیٹیوں کی رخصتی کو آسان بنانے ضلعی انتظامیہ جہلم اور پرائیویٹ میرج حالز ایسوسی ایشن مل کر ہر ماہ کم از کم 15 بیٹیوں کی رخصتی پر 100 مہمانوں کی ون ڈش کھانے کی مفت فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے شادی ہال میں تواضع کی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں مستحق افراد اپنی درخواستیں جہلم، دینہ، سوہاوہ، پنڈ دادنخان کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ارسال کر سکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ درخواستوں کی تصدیق کے دوران ایسے افراد کی عزت نفس کا لحاظ رکھا جائے گا اور اس پراسس کے دوران انکو کسی بھی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

پہلی شادی کی تقریب کا انعقاد پر وقار انداز میں کیا گیا پولیس کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی زیر نگرانی سیکورٹی کے اعلیٰ انتظامات کیے گئے، تقریب کے موقع پر آئے مہمانوں کی جانب سے تمام تر انتظامات کو زبردست سراہا گیا۔

اس موقع پر سماجی کارکن فرخت ضیاء کمال نے مہمانوں سے کھانے کے معیار بارے دریافت کیا اور ہوٹل انتظامیہ کو بہترین انتظامات کرنے پر زبردست سراہا، یاد رہے کہ تقریب میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button