چوہدری ظفر اقبال کا صاحبزادہ اور چوہدری زاہد حیات کا بھائی چوہدری اسد اللہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک

0

پنڈدادنخان: چوہدری ظفر اقبال کے صاحبزادے، چوہدری تصور حسین اور چوہدری زاہد حیات کے چھوٹے بھائی چوہدری اسد اللہ خان کی دعوت ولیمہ پنڈدادنخان میں منعقد ہوئی۔

دعوت ولیمہ میں سابق صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و چیئرمین راج بخش ٹرسٹ برگیڈیئر ریٹائرڈ چوہدری محمد اشرف کے صاحبزادے اور راج بخش ٹرسٹ کے روح رواں چوہدری وحید اشرف، سابق تحصیل ناظم اورپنڈ دادنخان و جہلم کی معروف سیاسی شخصیت چوہدری عابد اشرف جوتانہ، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان، سابق تحصیل ناظم راجہ افتخار شہزاد نے شرکت کی۔

دعوت ولیمہ میں مرزا سعید محمود جہلمی، سابق چیئرمین یونین کونسل ساؤوال چوہدری عبدالغفور، سابق چیئرمین یونین کونسل گولپور ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ، چوہدری مجد جھاٹلہ سابق چیئرمین یو سی دھریالہ جالپ چوہدری مظفر بھیڈی سابق چیئرمین یونین کونسل چک شادی راجہ لیاقت علی خان چوہدری اقبال کھوتی نے شرکت کی۔

دعوت ولیمہ میں راجہ حسنین معروف صحافی ملک ظہیر اعوان آصف حیات مرزا ، نئیر اعوان اور بہت سی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی چوہدری سکندر بھکر بھی شریک ہوئے سابق نائب ضلع ناظم جہلم چوہدری انتصار احمد چوہدری سکندر بھکر اور چوہدری یونس گوندل نے بھی تقریب کو رونق بخشی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.