ڈومیلی

گورنمنٹ پرائمری سکول تھلہ چوہدریاں میں تقریب تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد

ڈومیلی: گورنمنٹ پرائمری سکول تھلہ چوہدریاں میں تقریب تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد،اہل علاقہ کی اہم شخصیات کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ پرائمری سکول تھلہ چوہدریاں میں ایک رنگا رنگ تقریب تقسیم انعامات تقریب کا انعقاد ہوا ،اس تقریب کا آغاز فرحت عباس نے باقاعدہ تلاوت قرآن پاک کے کلام پیش کرکیا،نعت پاک رسولﷺ محمد مبین اور پلوشہ نے پیش کیں،اسٹیج سیکرٹری کی ذمہ داری ماسٹر عامر شہزاد کے سپردتھی،بچوں نے ٹیبلو،ملی نغمے،تقریر،نظمیں اور مزاحیہ گپ شپ پیش کرکے خوب داد وصول کی۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری عبدالرحمن صدر غوثیہ ویلفیئر سوسائٹی تھلہ چوہدریاں اورماسٹر ریٹائرڈ عبدالحمیدتھے،مہمان گرامی نے اپنے دستے مبارک ہاتھوں سے نمایاں کارکردگی والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے،نرسری کلاس میں اول پوزیشن عروج فقراض،دوسری حیدر علی جبکہ ہماشہزاد نے تیسری ،جماعت اول میں عنزہ نو پہلی حریم بلال دوسری جبکہ ارمان ندیم نے تیسری ،جماعت دوئم میں اطلس محمود پہلی،صبیع الرحمن دوسری اوراحمد کامران نے تیسری،جماعت سوئم میں غزالہ امتیاز پہلی،یٰسین عابددوسری اور حماد بنارس نے تیسری۔

جماعت چہارم میں عمر مزمل پہلی ،ام عمارہ دوسری جبکہ ذوہیب حسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،انکے علاوہ صفائی کارکردگی کا ایوارڈ حنان نوید،ہانیہ ،ایمان فاطمہ اور ایمان شاہد نے حاصل کیا،غیر سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کو بھی انعامات سے نوازا گیا،چوہدری اظہرمحمود،حاجی عبدالمالک ،عدنان عاطف ایگزیکٹو ممبر جے آئی یوتھ یوسی ججیال،انضلحہ الفت،اسامہ نثارسمیت بچوں کے والدین نے بھرپور شرکت کی،الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت یتیم اور مستحق بچوں میں مفت کاپیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

ہیڈماسٹر سعید اختر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ آج سب بچوں کے والدین نے شرکت کرکے واضع کردیاکہ آپ اپنے بچوں کو پڑھاناچا ہتے ہیں،ہمارے سکول میں اساتذہ کی جو کمی تھی وہ اب پوری ہوگئی ہے،اپ اپنے بچوں کو سرکاری سکولز میں داخل کروائیں فیس بھی کم اور اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ کی نگرانی میں آپکے بچے تعلیم حاصل کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button