جہلماہم خبریں

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع جہلم میں مکمل لاک ڈاؤن

جہلم: حکومتی احکامات کے پیش نظر اندرون شہر بلال ٹاؤن، چونترہ ، کھرالہ ، کالا گجراں ، سنگھوئی ، چوٹالہ، پنڈدادنخان، دینہ ، سوہاوہ، ڈومیلی ،بڑے قصبات سمیت دیگر علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں ،بازار، شاپنگ پلازے ، خریداری مراکزمکمل بند ہیں۔
سڑکوں کے اطراف لگے ٹھیلے اور مختلف کارروبار بھی مکمل طور پر بند ہیں جبکہ اندرون شہر میں قائم میڈیکل سٹور زمالکان عام ماسک اور سینی ٹائزر مہنگے داموں میں فروخت کرتے رہے جس پرتاحال انتظامیہ کنٹرول کرنے میں نا کام دکھائی دے رہی ہے ۔ سرجیکل ماسک 30روپے جبکہ سینی ٹائزر 270روپے میں فروخت ہوتا رہا۔
ادھردینہ ، سوہاوہ، پنڈدادنخان سمیت اندرون شہر و گردونواح میں تمام مارکیٹیں ،بازار ،شاپنگ ہال بند ہیں ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکار انتظامیہ کی سربراہی میں پورا دن شہر کی سڑکوں پر گشت کررہے ہیں ۔ میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر، تحصیلدارجہلم رات گئے شہر کی مختلف مارکیٹوں ،شاپنگ پلازوں کا دورہ کیا اور کارروبار کھلا رکھنے والے دکانداروں کو فوری دکانیں بند کرنے کے احکامات جاری کئے۔
علاوہ ازیں ایس ایچ او تھانہ سٹی، تھانہ سول لائن ،تھانہ صدر، پولیس نفری کے ہمراہ شہر کے بازاروں ، گلی محلوں اور مضافاتی علاقوں میں گشت کرتے دکھائی دیئے ، حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے شہریوں کی اکثریت نے خود کو گھروں تک محدود رکھا ۔
عوام الناس کے لئے ڈی سی سیف انور جپہ کی طرف کورونا وائرس سے بچاؤ کے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ دوسرے روز بھی شہر کے مختلف مقامات پر کلورین سپرے کیا گیا۔
ڈی سی سیف انور جپہ نے روزانہ کی بنیاد پر عوام کی حفاظت کے لیے کلورین سپرے صرف رات گئے کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button