پنڈدادنخان

ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی بینچ کے وفد کا کان نمک کھیوڑہ کا دورہ

پنڈدادنخان: ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی بینچ کے وفد نے کان نمک کھیوڑہ کے دورہ کیا۔
بار صدر ہائی کورٹ ملک غلام مصطفےٰ کندوال نے کہا کہ کان نمک کھیوڑہ دینا بھر میں اپنی نوعیت کا منفرد عجوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدیاں گزرنے کے باوجود نمک کی نکاسی کا کام جاری ہے اور ہزاروں سیاح جو کان نمک کی سیر کیلئے آتے ہیں وہ واپسی پر کھیوڑہ مائن کے سفیر کے طور پر جاتے ہیں۔
غلام مصطفےٰ کندوال نے کہا کہ کان نمک کھیوڑہ کے لیے آنے والوں سیاحوں کیلئے بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، مقامی انتظامیہ سیاحوں کے سہولیت کو مزید بہتر بنائے تاکہ آنے والے سیاح اس عجوبہ سے بھرپور لطف اندوز ہوسکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button