پاکستان ڈبیٹنگ سوسائٹی کی انگلینڈ میں شاندار انٹری ،افتتاحی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

پی ڈی ایس کی کاوشوں سے عالمی سطح پر پاکستانیوں کو ڈبیٹ و تقریری میدان میں بہترین مواقع مل رہے ہیں۔ نعمان سعید کا خطاب

0

برمنگھم/دینہ: پاکستان ڈبیٹنگ سوسائٹی کی انگلینڈ میں شاندار انٹری ،افتتاحی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت ،تاریخ میں پہلی مرتبہ عالمی سطح پر اردو ادب اور فن خطابت کے فروغ کے لئے پاکستان ڈبیٹنگ سوسائٹی نیٹ ورک فعال ،پی ڈی ایس کی کاوشوں سے عالمی سطح پر پاکستانیوں کو ڈبیٹ و تقریری میدان میں بہترین مواقع مل رہے ہیں۔ نعمان سعید کا خطاب

تفصیلات کے مطابق اردوادب و فن خطابت کے فروغ کے لئے عالمی میدان میں قدم رکھنے والی تنظیم پاکستان ڈبیٹنگ سوسائٹی کی انگلینڈ میں شاندار انٹری ہو گئی اس سلسلے میں پاکستان ڈبیٹنگ سوسائٹی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام باہو ٹرسٹ سینٹر برمنگھم برطانیہ میں شاندار افتتاحی تقریب بعنوان اظہار یکجہتی کشمیر کا انعقاد کیا گیا جس میں برمنگھم میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے اپنے بچوں کے ہمراہ بھرپور انداز میں شرکت کر کے تقریب کو رونق بخشی تلاوت کلام مقدس کے بعد ننھے طلباء و طالبات نے اعزازی ٹیبلو پیش کیئے۔

اس موقع پر پاکستان ڈبیٹنگ سوسائٹی UKکے صدر نعمان سعید ،جنرل سیکرٹری شکیل احمد ڈار،چیف آرگنائزر وومین پاکستانڈبیٹنگ سوسائٹی UK،نائب صدر پاکستان ڈبیٹنگ سوسائٹی ویسٹ مڈ لینڈ نے تقریب سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایس کی کاوشوں سے عالمی سطح پر پاکستانیوں کو ڈبیٹ اور تقریری میدان میں بہترین مواقع مل رہے ہیں جس سے نہ صرف تاریخ میں پہلی مرتبہ عالمی سطح پر اردو ادب کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستانی طلبا و طالبات میں فن خطابت کا مثالی جذبہ پیدا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے کسی بھی کونہ میں رہیں جس طرح ہمارا مذہب ،خدا اور نبی ایک اسی طرح ہماری قومیت ایک پاکستان ہے حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے پی ڈی ایس اپنے تمام قومی ایام عقیدت کو جوش و خروش کیساتھ مناتی ہے۔

اس سلسلے میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر چیئر مین پی ڈی ایس مرزا فیاض احمد کی جانب سے پچیس دن اظہار یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کا اعلان کشمیر سے حقیقی محبت کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور تقسیم ہند نا مکمل ایجنڈا ہے جس کو حاصل کرنے کے لئے پاکستانی قوم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی یہ اعزاز کی با ت ہے کہ یوم کشمیر کے موقع پر UKمیں پاکستان ڈبیٹنگ سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا گیا اب انشا اللہ انگلینڈ کے دیگر حصوں میں بھی پاکستان ڈبیٹنگ سوسائٹی کو فعال و منظم بنایا جائے گا تاکہ یہاں رہنے والے تمام طلبا و طالبات میں اردو اد ب ،فن و خطابت اور حب الوطنی کا مثالی جذبہ پیدا ہو سکے۔

علاوہ ازیں تقریب میں شرکت کرنے والی اہم شخصیات میں افتخار احمد جگنو،پروفیسر میاں محمد اختر ،خادم حسین ،ڈاکٹر ناہید،ڈاکٹر نازیہ ،پاکستان تحریک انصاف مڈ لینڈ کے صدر عابد رمضان، چیئر پرسن مسلم لیگ (ن) مس بلقیس ،ڈاکٹر نگہت ، صائمہ ہاروان ، راجہ لیاقت اور چوہدری ظفر شامل تھے ،تقریب کے اختتام پر پاکستان ڈبیٹنگ سوسائٹی کی جانب سے شرک طلبا و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیئے گئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.