دینہ

حکومت چلانا تبدیلی سرکار کے بس میں نہیں، مہنگائی نے عوام کو زندہ درگور کردیا ہے۔ چوہدری ندیم اختر

دینہ: تبدیلی سرکار کے بس میں حکومت چلانا نہیں، مہنگائی بے روزگاری نے عوام کو زندہ درگور کردیا ہے، 2021 ء الیکشن کا سال ہے۔ نواز شریف صحت یاب ہودوبارہ ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے، بلدیاتی اداروں کی بحالی پر سپریم کورٹ کو سلام اور ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر کے نمائندوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ان خیالات کا مسلم لیگ ن تحصیل دینہ کے نوجوان رہنما چوہدری ندیم اختر آف مدوکالس نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2018 ء کے جعلی الیکشن کی وجہ سے قوم نے بہت بڑی قیمت چکائی ہے اور چکا رہی ہے۔ ان انتخابات میں عوام کو سبز باغ اور تبدیلی کے نام پر بے وقوف بنایا گیا جس کا خمیازہ وہ بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار کے سربراہ وزیر اعظم عمران خان جھوٹوں اور یوٹرنزکے بادشاہ ہیں۔یہ دن میں کئی دفعہ پینترے بدلتے ہیں، حکومت چلانا ان اور ان کے وزراء کے بس کی بات نہیں، ڈنگ ٹپاؤ پالیسی جاری ہے۔لوگوں کو مہنگائی اور بیروزگاری نے زندہ درگور کر دیا ہے۔بجلی،گیس،پٹرول، آٹے،ادویات کی آئے روز بڑھتی قیمتوں نے عوام میں شدید بے چینی کی لہر پیدا کر دی ہے۔وہ تبدیلی سرکار کو ووٹ دینے پر پچھتا رہے ہیں۔

چوہدری ندیم نے کہا 2021 الیکشن کا سال ہے، مسلم لیگ ن ایک مرتبہ پھر میاں محمد نواز شریف،میاں محمد شہباز شریف اور محترمہ مریم نواز کی قیادت میں بھرپور کامیابی حاصل کر کے عوام کی خدمت کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی اداروں کے متعلق سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ اہم سنگ میل کی اہمیت رکھتا ہے۔ان اداروں کی بحالی سے تبدیلی سرکار کی گرتی دیوار کو محض ایک دھکے کی ضرورت ہو گی۔ ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں کے نمائندگان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button