دینہ

مسلمان لوگوں پر انحصار کی بجائے اپنی ساری توقعات اللہ سے جوڑیں۔ امیر عبدالقدیر اعوان

دینہ: جب نظام عدل کا نفاذ نہ ہو تو ہر کوئی اپنی مرضی کرنا چاہتا ہے ۔اللہ کریم خالق ہیں ساری کائنات کو آپ نے پیدا فرمایا ہے آپ نے انسان کو سب سے اعلیٰ نمونہ تخلیق فرمایا ۔آپ بہتر جانتے ہیں کہ انسان کے لیے کیا فائدہ مند ہے اور کیا نقصان دہ ہے ۔اس لیے اللہ کا دیا ہوا نظام ہی انسان کے لیے سب سے مفید ہے ۔

ان خیالات کا اظہار شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان نے روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی زندگی عارضی زندگی ہے ہمیشہ کی زندگی اس کے بعد ہے ۔دانشمندی اسی میں ہے کہ زندگی حق کے ساتھی رہ کر گزاری جائے تا کہ روز محشر اللہ کی پیشی میں شرمندگی نہ اُٹھانی پڑے ۔اللہ کریم ہماری خطائیں معاف فرمائیں اور ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button