جہلم

جادہ میں ٹی 20 کا فائنل میچ، تقسیم انعاما ت، راجہ ضیاء اشرف ایڈووکیٹ کی بطور مہمان خصوصی شرکت

جہلم: گورنمنٹ ہائی سکول جادہ میں ٹی ٹونٹی کا فائنل میچ ،ممبر بورڈ آ ف گورنرپاکستان کرکٹ بورڈ نادرن کرکٹ ایسوسی ایشن راجہ ضیاء اشرف ایڈووکیٹ مہمان خصوصی تھے۔

گورنمنٹ ہائی سکول جادہ میں ٹی ٹونٹی کا فائنل میچ ا ور تقسیم انعاما ت کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ممبر بورڈ آ ف گورنرپاکستان کرکٹ بورڈ نادرن کرکٹ ایسوسی ایشن راجہ محمد ضیاء اشرف ایڈووکیٹ تھے ۔

اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ کرکٹ کے فروغ کے لئے ضلع جہلم کے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو ریجن کی سطح پر کھیلنے کے مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بچانا اور کرکٹ کو فروغ دینے پر کام کررہے ہیں۔

راجہ ضیاء اشر ف ایڈووکیٹ نے کہاکہ ضمیر جعفری سٹیڈیم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی کثیر رقم سے سے بنایا گیاتھا ،کھلاڑیوں کیلئے ان کو بہتر بنانے کے لئے بھی اقدامات کررہے ہیں۔

یادرہے کہ جہلم کی تاریخ میںپہلی بار کرکٹ کے حوالے سے پہلی بار ضلع جہلم کو نمائندگی دی گئی ہے۔

ممبر بورڈ آ ف گورنرپاکستان کرکٹ بورڈ نادرن کرکٹ ایسوسی ایشن راجہ ضیاء اشرف ایڈووکیٹ ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں ،فائنل میچ اور تقسیم انعامات کے موقع پر زاہد بٹ ،شفقت محمود ،شیخ مظہر ،سہیل احمد،شیر از کیانی ،راجہ ظفر اقبال اور دیگر موجو د تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button