جہلم

تحصیل دفتر جہلم میں کرپشن کا بازار گرم، ٹاؤٹوں کی موجیں، انتظامیہ خاموش تماشائی، سائلین سراپا احتجاج

جہلم: تحصیل دفتر میں کرپشن کا بازار گرم، ٹاؤٹوں کی موجیں ، انتظامیہ خاموش تماشائی ، سائلین سراپا احتجاج، سائلین کا وزیراعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب،سینئر ممبر بابر حیات تارڑ ، بورڈ آف ریونیو پنجاب، ڈی جی اینٹی کرپشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم تحصیل دفتر میں کرپشن کا بازار گرم ہے ، انتقال رجسٹری اور دیگر امور کے لئے آنے والے سائلین کو ٹاؤٹ تحصیل دفتر کے صحن میں ہی گھیر لیتے ہیں۔ تحصیل دفتر کے عملے کی جانب سے شہریوں کی رجسٹریوں ،ا نتقالات سمیت دیگر کاغذات پر مختلف اعتراضات لگا کر ٹاؤٹوں کے حوالے کر دیا جاتا ہے ، اس طرح ٹاؤٹ افسران کا حصہ اور اپنی مشقت کی اجرت طے کرکے سائلین کے کاغذات پر لگے اعتراضات ختم کروانے کی نوید سناتے ہیں۔

ٹاؤٹوں کے معیار پر پورا اترنے والے سائلین کے معاملات لمحوں کے اندر ہی حل کر دیئے جاتے ہیں ، جبکہ غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے سائلین تحصیل دفتر میں اپنے مسائل کے حل کے لئے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔جس پر متعلقہ افسران کی خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔

تحصیل دفتر میں آنے والے سائلین کا کہنا ہے کہ تحصیل دفتر میں ایسے ایسے ٹاؤٹ موجود ہیں جو افسران کی کرسیوں پر بیٹھ کر رشوت وصول کرتے ہیں ،سائلین نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڑ ، ڈی جی اینٹی کرپشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button