جہلماہم خبریں

جہلم میں مزید 7 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، فحال کیسز کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضلع جہلم میں آج مزید 7 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت ضلع بھر میں 140 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 13 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کورونا وائرس کے 71 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے 72079 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1842 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ آج مزید 10 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اب تک کل 1640 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 49 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 57886 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 1350 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 49 اموات ہوئی ہیں۔ ضلع بھر میں اب تک 68 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔

تحصیل دینہ میں گاؤں مفتیاں سیداں کی ایک گلی سیل ہے۔ اب تک 1881 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور2341 ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button