سنوکر کلبوں کی آڑ میں جوئے کا دھندہ عروج پر، نوجوانوں کامستقبل تباہ ہونے کا خدشہ

0

جہلم: شہر و گردونواح میں سنوکر کلبوں کی آڑ میں جوئے کا دھندہ عروج پر ، نوجوانوں کامستقبل تباہ ہونے کا خدشہ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خاموشی اختیار کر لی۔

ذرائع کے مطابق جہلم شہر و گردونواح میں سنوکر کلبوں کی آڑ میں جوئے اورمنشیات کا دھندہ عروج پر پہنچ چکا ہے سنوکر کلب رات دیر تک کھلے رہنے کیوجہ سے راہگیروں خصوصاً خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہر کے گلی محلوں میں موجود سنوکر کلبوں پر موجود جرائم پیشہ نوجوان رات گئے گھروں کو لوٹنے والے محنت کشوں سے موبائل ، نقدی وغیرہ چھین لینا اپنا قانونی حق سمجھتے ہیں جبکہ سنوکر کلبوں کیوجہ سے نوجوان نسل کا مستقبل بھی تباہ ہورہا ہے ،سکولوں کالجوں کے لڑکے سنوکر کلبوں میں وقت گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شہر میں موجود متعدد سنوکر کلبوں کے مالکان راتوں رات کروڑ پتی بننے کی غرض سے آنے والے نوجوانوں کو چرس ، ہیروئن ، شراب وغیرہ بھی فروخت کرنے سے گریز نہیں کرتے ، جس کی وجہ سے سنوکر کلب جرائم کی نرسیوں کا روپ دھار چکے ہیں۔

بچوں کے والدین نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر اور ضلع بھر میں قائم تمام سنوکر کلبوں کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کروائے جائیں ، جس کا کنٹرول پولیس اور 15 کے دفتر وںسے منسلک ہو، تاکہ سنوکر کلبوں پر ہونے والی حرکات پر کڑی سے کڑی نظر رکھی جا سکے اور جرائم کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.