جہلم میں بہو کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والا سسر گرفتار

0

جہلم: نئی نویلی دلہن کی پرسرار موت کی گتھی سلجھ گئی، سسر نے غیرت کے نام پر تین ماہ کی حاملہ بہو کے منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا، ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل تھانہ صدر کے علاقہ چک جمال میں نئی نویلی دلہن کے قتل کیس کی گتھی سلجھ گئی، دلہن کا سسر ہی قاتل نکلا، ملزم نے غیرت کے نام پر اپنی بہو کے منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا ہے جبکہ ملزم نے قتل کا اعتراف بھی کر لیا۔

نئی نویلی دلہن کی پرسرار موت پولیس کے لیے ایک معمہ بن گئی تھی، مقتولا کی موت کے بعد سسرال والوں نے قتل کو چھپانے کے لیے دلہن کی موت کو طبعی موت قرار دیا تھا۔ مقتولہ کے شوہر اور سسر کو پولیس نے حراست میں لیا تو قتل کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو اپنی بہو کے کردار پر شک تھا جس کی وجہ سے اس نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

مقتولہ طاہرہ بی بی کی شادی ملزم کے بیٹے تصدق سے چند ماہ قبل ہوئی تھی جبکہ مقتولہ تین ماہ کی حاملہ بھی تھی۔ پولیس نے ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے، مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.