پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان کے علاقہ چک جانی میں مسلح ڈاکو 17 بھینسیں ٹرک میں ڈال کر فرار

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ چک جانی میں صبح تین بجے کے قریب ڈکیتی کی دلیرانہ واردات ،مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر سترہ بھینسیں ٹرک میں لے کر فرار ہونے میں کامیاب ،ڈاکوؤں نے مالک کوتشدد کا نشانہ بھی بنایا،تحصیل پنڈدادنخان میں جرائم کا تیزی سے بڑھنا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں چک جانی میں چھ مسلح ڈاکوؤں نے تقر یبا صبح تین بجے کے قریب راجہ عبد الحئی کے ملازم کو جو کہ ڈیرے پر سویا ہوا تھا جگایا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کمرے میں بند کر دیا اور قریبی ڈیرے کے مالک محمد امین کو بھی نیند کی حالت میں چار پائی سمیت اُٹھا کر لے آئے اور تشد د کرنے کے بعد اس کو بھی کمرے میں بند کر کے ڈاکوؤ ںنے راجہ عبدالحئی کی چھ بھینسیں،دو گائے اور تین بچھڑے جبکہ محمد امین کی تین بھینسیں،ایک گائے اور تین بچھڑے ٹرک میں ڈال کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مسلح ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے کے جانوروں کی دلیرانہ ڈکیتی کی ،گزشتہ ماہ سے پنڈدادنخان پولیس کی بے حسی اور ناقص حکمت عملی کے باعث تحصیل پنڈدادنخان میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے، شہری عدم تحفظ کا شکارہیں۔ عوامی سماجی حلقوں نے آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم تنویر مصطفی سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل پنڈدادنخان میں پولیس کی کارکردگی کو بہتر کیا جائے اور ڈاکوؤں کوجلد از جلد گرفتار کر کہ ابرت کا نشان بنایا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button