جہلم

پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے وفد کی آصف علی زردار ی سے ملاقات، پارٹی امور پر تبادلہ خیالات وتجاویز

جہلم: پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے وفد کی سابق صدر آصف علی زردار ی سے ملاقات ، پارٹی امور پر تبادلہ خیالات وتجاویز پیش کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے ایک وفد نے ضلعی صدر سابق ایم پی اے تسنیم ناصر اقبال گجرکی قیادت میں اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اس وفد میں سیکرٹری اطلاعات ضلع جہلم اشتیاق پال، سردار سلیم حیدر، صدر شعبہ خواتین رخسانہ کوثر، جہانگیر محمود مرزاسمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ضلع جہلم میں پارٹی امور، تنظیم سازی ، آئندہ الیکشن کی حکمت عملی سمیت دیگر معاملات زیر غور آئے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button