تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں مزید 20 بیڈ کے تعمیر اور اسٹاف میں اضافے کی منظوری

حلقہ کی عوام کو بہترین طبی سہولیات پہنچانا میری اولین ترجیح ہے۔ راجہ یاور کمال

0

سوہاوہ: ایم پی اے راجہ یاور کمال کا اہلیان سوہاوہ کے لئے بڑااقدام، صحت کے شعبہ کو مزید بہتر بنانے اور شہریوں کو تمام سہولیات تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں مہیا کرنے کے لئے مزید بیس بیڈ کے تعمیر اور اسٹاف میں اضافے کی منظوری کروا لی۔

تفصیلات کے مطابق ایم پی اے راجہ یاور کمال نے حلقہ کی عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ کی اپ گریڈیشن کی منطوری کرواتے ہوئے چالیس بیڈ سے بڑھا کر مزید بیس بیڈ کااضافہ کرتے ہوئے ساٹھ بیڈ کروا دیے ہیں جبکہ اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ہسپتال میں مزید بارہ مختلف سیٹوں پر بھرتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ایم پی اے راجہ یاور کمال کا کہنا ہے کہ حلقہ کی عوام کو بہترین طبی سہولیات پہنچانا میری اولین ترجیح ہے، انشاء اللہ جلد حلقہ کی ترقی کے لئے مزید فنڈ کا اجرا کروایا جائے گا۔ حلقہ میں صحت اور تعلیم کے شعبہ کو بہتر بنایا جائے گا اور بہت جلد بڑے پروجیکٹس کو شروع کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.